خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کا اجلاس، وی سی کی تنخواہوں کے پیکیج میں تفاوت کو ختم کرنے کا مطالبہ

منگل 15 مئی 2018 18:03

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) صوبہ خیبر پختونخوا یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کا ایک اجلاس ایبٹ آباد یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی نے کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلرز نے صوبائی وزیر مشتاق احمد غنی کی موجودگی میں تین نکاتی اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق خیبر پختونخوا یونیورسٹی کے وائس چانسلرز نے موجودہ صوبائی حکومت کے صوبہ میں یونیورسٹیوں کی قیادت کی میرٹ پر چنائو اور تعیناتیوں کی تعریف کے ساتھ ساتھ یونیورسٹیوں کی معاملات میں سیاسی عدم مخالفت کو سراہا۔

وائس چانسلرز نے وزیر ہائیر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی کی موجودگی میں یہ قرارداد بھی پاس کی کہ وائس چانسلرز کی تنخواہوں کے پیکیج میں تفاوت کو ختم کیا جائے اور صوبہ پنجاب کے وائس چانسلرز کی طرز پر یکساں پیکج رائج کیا جائے۔ خیبر پختونخوا حکومت Recuring گرانٹ کی مد میں یونیورسٹی کیلئے ان کے تخمینہ جات کے مطابق 30 فیصد گرانٹ فراہم کرے۔