سرکل لورہ کی 7 یو سیز کے منتخب عوامی نمائندوں نے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کو این اے 15- سے اپنا امیدوار نامزد کر دیا

منگل مئی 18:03

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) سرکل لورہ کی 7 یونین کونسلوں کے منتخب عوامی نمائندوں اور عوام نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کو حلقہ این اے 15- سے اپنا امیدوار نامزد کر کے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ سرکل لورہ کے عوام نے مرتضیٰ جاوید عباسی کے علاوہ کوئی بھی امیدوار قبول کرنے سے انکار کر دیا اور مرتضیٰ جاوید عباسی کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے پر شدید احتجاج کا بھی فیصلہ کر لیا۔

ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے حلقہ کے عوام کے پرزور مطالبہ پر حلقہ این اے 15 سے الیکشن میں حصہ لینے اور ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے لورہ میں بڑے عوامی مشاورتی اجتماع سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لورہ سرکل و دیگر علاقوں کے منتخب اراکین ضلع کونسل ممبر ضلع کونسل لورہ افتخار احمد، ممبر ضلع کونسل پھلہ فضل رحیم، ممبر ضلع کونسل گورینی راجہ زاہد شوکت، ممبر ضلع کونسل نگری ٹوٹیال عبدالقدیر عباسی، ممبر ضلع کونسل سیر غربی طاہر جاوید عباسی، ممبر ضلع کونسل سیر شرقی رئیس عباسی، ممبر ضلع کونسل ارشاد خان، اراکین تحصیل کونسل شعیب عباسی، وحید عباسی، راجہ عقیل عباسی، انعام عباسی، صدر یوتھ مسلم لیگ (ن) لورہ، یامین عباسی اور ان کے والد کی مسلم لیگ (ن) کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اس لئے مسلم لیگی قائدین ان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں پارٹی ٹکٹ دیں، حلقہ کے عوام ان کے علاوہ کوئی دوسرا امیدوار قبول نہیں کریں گے، انہیں ٹکٹ نہ دیا گیا تو بھرپور احتجاج بھی کیا جائے گا۔