محکمہ خوراک بٹگرام کی شہر میں کارروائیاں، غفلت کے مرتکب درجنوں دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے

منگل 15 مئی 2018 18:03

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) محکمہ خوراک بٹگرام نے شہر میں کارروائیاں کر کے غفلت کے مرتکب درجنوں دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے، ہوٹلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔ ڈی ایف سی وزیر شاہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوروں اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کو جیل میں ڈالا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید وزیر شاہ نے فوڈ انسپکٹر ارسلان شوکت اور دیگر سٹاف کے ہمراہ بٹگرام شہر کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف ہوٹلوں، نانبائیوں، بیکریز، جنرل سٹورز، سبزی فروشوں اور دیگر دکانوں پر چھاپے لگائے۔ چھاپوں کے دوران ہوٹلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ڈی ایف سی نے برہمی کا اظہار کرتے ان پر بھاری جرمانے عائد کئے۔