گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پنڈوری لوراں میں سرکاری رقبہ پر قبضہ کرنے کی کوشش

منگل 15 مئی 2018 18:03

کلرسیداں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پنڈوری لوراں(چوکپنڈوری) میں سرکاری رقبہ پر قبضہ کرنے کی کوشش,ایس ایم سی کے ارکان کی کاوشوں سے دس کنال پر مشتمل رقبہ کو واگزار کروا کر سکول کے نام منتقل کر دیا گیا جبکہ مقامی افراد نے 16 مرلے کی جگہ کے حقوق شاملات خرید لئے۔سکول کے اساتذہ اور زیر تعلیم بچوں کو ہراساں کیا جاتا ہے۔

سکول منیجمنٹ کمیٹی کے نائب چیئرمین محمد ادریس نے اے پی پی کو بتایا کہ انہوں نے دس کنال رقبہ سکول کے نام وقف کیا مگر بااثر قبضہ مافیا ان کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔16 مرلے پر مشتمل رقبہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نہ صرف تدریسی اسٹاف کو ہراساں کیا جاتا ہے بلکہ سکول میں زیر تعلیم بچے بھی سخت خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دس کنال پر مشتمل سرکاری جگہ پر مین گیٹ نصب کر دیا گیا ہے جبکہ بعض با اثر مافیا 16 مرلے پر مشتمل رقبہ کو سکول کے حوالے کرنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے سابق اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو درخواست دی مگر انہوں نے تھانے کو مارک کر دی جبکہ ایس ایچ او نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے درخواست کو محکمہ مال کے سپرد کر کے اپنی جان چھڑا لی۔

متعلقہ عنوان :