غداری کا سرٹیفکیٹ بانٹنے والے اپنے بڑوں کی تاریخ کا پہلے مطالعہ کریں’پرویز ملک

شکست خوردہ عناصر کی سیاست جھوٹ، بے بنیاد الزامات اوردشنام طرازی کے گرد گھوم رہی ہے فلسطینیوںکی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار عالمی برادری تشدد اور ان کے قتل عام کا نوٹس لے‘عمران نذیر

منگل 15 مئی 2018 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نے فلسطینیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری نہتے فلسطینیوںپر تشدد اور ان کے قتل عام کا نوٹس لے،فلسطینیوں کا بہیمانہ قتل اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے غیر انسانی چہرے کا عکاس ہے، امریکہ اور اسرائیل کے بزدلانہ اقدامات سے فلسطینیوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتی ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،میاںمرغوب احمد،سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹراسداشرف،عامر خان،تنویر ضیا بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملکی تعمیرو ترقی کی علامت جبکہ مسلم لیگ ن پاکستان کا نظریہ ہے، مخالفین جتنی چاہیں سازشیں کرلیں، اور نادیدہ قوتوں کے مہرے بن جائیں کامیان نہیں ہوں گے،انہیںملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،ملک میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ن لیگ کی قیادت کی مقبولیت میں اضافے سے یہ خوفزدہ ہیںاور انہیں2018ء میں اپنی شکست نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غداری کا سرٹیفکیٹ بانٹنے والے اپنے بڑوں کی تاریخ کا پہلے مطالعہ کریں، خالی نعروں سے نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام میں مایوسی پھیلائی اورملک کی خوشحالی کے سفر کو روکنے کی سازش کی۔ شکست خوردہ ان عناصر کی سیاست جھوٹ، بے بنیاد الزامات اوردشنام طرازی کے گرد گھوم رہی ہے