ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر دائر مقدمات کی سماعت 2 جون تک ملتوی

منگل 15 مئی 2018 18:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر دائر مقدمات کی سماعت 2 جون تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں ایم کیو ایم رہنماؤں خواجہ اظہار الحسن،میئر کراچی وسیم اختر اوردیگر کے خلاف لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر دائر مقدمات کی سماعت ہوئی۔۔عدالت میں کیس میں نامزد ایم کیو ایم رہنما محفوظ یار خان اور استغاثہ کے ایک گواہ پیش ہوئے تاہم عدالت نے مقدمات پر مزید کارروائی ملزمان کے وکلا کی عدم حاضری پر 2 جون تک ملتوی کردی۔۔واضح رہے کہ ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہار الحسن اور دیگر کے خلاف مقدمات تھانہ سول لائینز میں لاوڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت درج ہیں۔