علاج معالجہ کیس ،متعلق مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماں کے خلاف دائر کیس کی سماعت 22 جون تک ملتوی

عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی،روف صدیقی کو 10 روز کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت

منگل 15 مئی 2018 18:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردی کو علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماں کے خلاف دائر کیس کی سماعت 22 جون تک ملتوی کردی۔عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جبکہ ایم کیوایم رہنما روف صدیقی کو 10 روز کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت بھی دے دی۔

منگل کو انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردی کو علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق مختلف سیاسی جماعتوں کھ رہنماں کے خلاف دائر کیس کی سماعت ہوئی۔۔عدالت کے روبرو پی ایس پی کے رہنما انیس قائم خانی، ایم کیوایم کے رہنما روف صدیقی، پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل اور پاسبان کے رہنما عثمان معظم پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

۔۔عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی جبکہ دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی نے ملک سے باہر جانے کی اجازت کے لئے درخواست دائر کی۔

عدالت نے روف صدیقی کی جانب سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10 روز کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔۔عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کی جانب سے بریت کے لئے دائر درخواست پر دلائل موخر کرتے ہوئے مزید کارروائی 22 جون تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ مقدمے میں روف صدیقی، قادر پٹیل، عثمان معظم، سلیم شہزاد اور دیگر نامزد ہیں جبکہ مقدمے میں میئر کراچی وسیم اختر کو حاضری سے استثنیٰ ملا ہوا ہے