ٹیچرز کے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر درخواست پر ملازمین کو دستاویزات فراہم کرنے کا حکم

منگل 15 مئی 2018 18:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی کے 150 ٹیچرز کے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر درخواست پر ملازمین کو دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت5 جون تک ملتوی کردی۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں کے ایم سی کے 150 ٹیچرز کے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔۔

(جاری ہے)

عدالت میں معاملے پر سندھ حکومت کے فوکل پرسن پیش ہوکر بتایا کہ سندھ حکومت نے تمام پیسے کے ایم سی کو دے دیئے ہیں،،، دوسری جانب عدالت میں کے ایم سی ملازمین کا کہنا تھا کہ 5 سال گزرنے کے باوجود بھی انہیں اب تک تنخواہ نہیں ملی حالانکہ ملازمین اپنی ڈیوٹیاں بھی سرانجام دے رہے ہیں اسکے باوجود بھی تنخواہیں فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔

عدالت نے معاملے پر ملازمین کو دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :