بشیر میمن کے خاندان کو ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر چیئرمین اینٹی کرپشن کو جواب داخل کرانے کا حکم

منگل 15 مئی 2018 18:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے خاندان کو ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر چیئرمین اینٹی کرپشن کو جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے خاندان کو ہراساں کرنے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں چیئرمین اینٹی کرپشن عدالتی طلبی پر پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

چیئرمین اینٹی کرپشن نے معاملے پر تحریری جواب داخل کرانے کے لئے مہلت طلب کی۔عدالت نے چیئرمین اینٹی کرپشن کو جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دیتے ہوئے کارروائی جمعہ تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ صبح جب معاملے پر سماعت ہوئی تو عدالت نے چیئرمین اینٹی کرپشن کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے خاندان کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست بشیر میمن کے بیٹے نے دائر رکھی ہے۔درخواست میں انکی جانب سے حکومت سندھ، چیرمین اینٹی کرپشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

متعلقہ عنوان :