رمضان بازاروں میں زون کی سطح پر ایم سی ایل کو انتظامی سہولت /تعاون فراہم کرنے کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

منگل 15 مئی 2018 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے رمضان بازاروں میں زون کی سطح پر ایم سی ایل کو انتظامی سہولت /تعاون فراہم کرنے کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دیںہیں۔انہو ں نے کہا کہ عزیز بھٹی زون کے رمضان بازاروں میں ایل سی ایل کی سہولت /تعاون کیلئے اے سی کینٹ فرائض سر انجام دیں گے۔داتا گنج بخش زون کے مضان بازا ر وں میں انتظامی سہولت/تعاون کیلئے اے سی سٹی ہوںگے۔

(جاری ہے)

اقبال زون کے رمضان بازاروں میں اے سی رائیونڈ ہوںگے۔شالیمار زون کے رمضان بازاروں میں اے سی شالیمار ہوںگے۔گلبرگ زون کے رمضان بازاروں میں اے سی ماڈل ٹائون ہوںگے۔ راوی زون کے رمضان بازاروں میں اے سی ہیڈ کوارٹر ہوںگے۔نشتر زون کے رمضان بازاروں میں سب رجسٹرار نشترزون ہوںگے۔سمن آباد زون کے رمضان بازاروں میں کلکٹر کنسو لیڈیشن ہوںگے اورواہگہ زون کے رمضان بازاروں میں ای اے ایس اوکینٹ ہوںگے۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے باقاعدہ طور پر آڈر جاری کردئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :