جیکب آباد: اتحاد اہلسنت کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی

منگل مئی 18:09

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) اتحاد اہلسنت کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی تفصیلات کے مطابق اتحاد اہلسنت کی جانب سے درگاہ سید عبدالنبی شاہ بخاری سے پاک فوج کی حمایت میں ایک زبردست ریلی چیئر مین سید اعجازشاہ بخاری کی قیادت میں نکالی گئی جس میں سید سجاد علی شاہ ،مفتی محمد اسماعیل سکندری،عبدالنبی قادری ،جونیئر اویس رضاقادری سمیت کارکنان اوردیگر نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے شہرکے راستوں پر مارچ کیا ان کے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈتھے جن پر پاک فوج کی حمایت میں نعرے درج تھے شرکاء نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے جہاں رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنے سرو ں پر کفن باندھ کرسب سے پہلے کردار اداکریں گے پاک فوج نے پاکستان کے لیے ہمیشہ بے مثال قربانیاںدی ہیں جو کبھی رائیگاں نہیں جائیں گے آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب کی کامیابی قابل فخر ہے ملک کے دفاع کے لیے عوام آرمی چیف جنرل باجوہ کے ساتھ ہے ڈی سی چوک پر بھارتی وزیراعظم کے پتلے کو گدھے پر بٹھا کر سانپوں سے ڈنگ لگوائے گئے اور قومی ترانہ پیش کیاگیا بعدازاں شرکاء نے پاکستان کے خلاف بیان پر سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف کیس داخل کرنے کے لیے سٹی تھانے کے سامنے دھرنا دیا ۔