بھمبر پریس کلب میں تعزیتی اجلاس

منگل 15 مئی 2018 18:09

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر بھمبر پریس کلب انصر زمان خان منعقد ہوا اجلاس میں اقبال انقلابی جنرل سیکرٹری بھمبر پریس کلب راجہ ہارون الرشید، مرزا ندیم اختر ،راجہ زاہد اقبال، راجہ حبیب الرحمن، سعد چوہدری ،جہانگیر احمد پاشا، عمران خالد، وقاص چوہدری ،عبدالسلام زرگر، ارشد چوہدری ،راجہ محسن حبیب ،کیمرہ مین ذیشان مصطفی ،ہارون کشمیری ،حافظ نصیر عاشق اور دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ٹھیکیدار چوہدری امتیاز حسین کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا گیا مرحومہ کے درجات میں بلندی کیلئے دعا کی گئی اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی گئی ۔