چکوال، قصبہ دلیل پور غیر قانونی طور پر پک اپ میں ڈیزل لوڈ کرنے والے ڈرائیو راور کنڈکٹر گرفتار

منگل 15 مئی 2018 18:10

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) قصبہ دلیل پور غیر قانونی طور پر پک اپ میں ڈیزل لوڈ کرنے والے ڈرائیو راور کنڈکٹر کو پٹرولنگ پولیس دلیل پور نے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی محمد عامر نے استغاثہ دیا کہ ملزمان آصف جاوید ، شیر باز نے سوزوکی پک اپ نمبرSTS 1299 پر غیر قانونی طور پر ایک عدد ڈرم ڈیزل جس میں تقریباً200لیٹر ڈیزل لوڈ کیا ہوا تھا اس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطر ے میں ڈالا۔ سب انسپکٹر پرویز اختر نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :