سعودی عرب میں طیارہ تباہ ہونے سے 4 افراد جاں بحق

سعودی عرب کے شہر تبوک میں طیارہ تباہ ہونے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 مئی 2018 17:35

سعودی عرب میں طیارہ تباہ ہونے سے 4 افراد جاں بحق
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مئی 2018ء) : سعودی عرب کی ایوی ایشن بیورو (اے آئی بی )کی تحقیقاتی ٹیم نےسعودی عرب کے شہر تبوک میں طیارہ گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق بیورو نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہ ہونے والا طیارہ ایک انجن پر مشتمل تھا اور اس میں چار افراد سوار تھے ۔

(جاری ہے)

تباہ ہونے والے طیارے کی رجسٹریشن نمبر HC-NC7 سے تصدیق ہو گئی ہے۔

یہ طیارہ تبوک کے محفوظ علاقے میں تباہ ہوا تھا اور سعودی وائلڈ لائف اتھارٹی کی ملکیت تھا ۔ ایوی ایشن بیورو کے مطابق طیارے میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے ہیں تاہم جو لوگ طیارے میں سوار تھے انکے ناموں کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ۔ طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری طور پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :