کراچی ،کورنگی 6 نمبر مارکیٹ میں دھاگے کی دکان میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ

منگل 15 مئی 2018 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) کراچی کے علاقے کورنگی 6 نمبر مارکیٹ میں دھاگے کی دکان میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب کورنگی نمبر 6 مارکیٹ میں دھاگے کی دوکان میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اس دوران دوکان میں موجود ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا تاہم خوش قسمتی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی

متعلقہ عنوان :