کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے گلا کٹی ایک شخص کی لاش برآمد

پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا

منگل مئی 18:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے گلا کٹی ایک شخص کی لاش ملی،ادھر پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 12 میں گھر سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی پولیس نے لاش کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

سرجانی ٹاؤن پولیس نے دو ملزمان اسماعیل اور جاوید کو گرفتار کرکے اسلحہ،،مسروقہ سامان اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی،ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔جمشید کواٹر پولیس نے منشیات فروش نعیم کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔نیوکراچی میں پولیس سے مقابلے کے بعد ،دوملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار،کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،ملزمان شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے۔