متحدہ عرب امارات میں نجی اداروں کے لے رمضان میں کام کرنے کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا

متحدہ عرب امارات میں نجی اداروں کے لے رمضان میں کام کرنے کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا ، رمضان میں کام کرنے کے اوقات معمول سے کم ہوں گے

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 15 مئی 2018 17:48

متحدہ عرب امارات میں نجی اداروں کے لے رمضان میں کام کرنے کے اوقات کا ..
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات کی انسانی وسائل اور امارت کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ رمضان میں نجی اداروں کے لیے رمضان میں کام کرنے کے اوقات میں کمی کر دی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق وزارت نے اپنے ٹویٹر پیج پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان میں تمام نجی اداروں ،کمپنیوں میں کام کرنے کے اوقات معمول کی نسبت دو گھنٹے کم ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اس اعتبار سے کمپنیاں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کام کریں گی جبکہ معمول میں کمپنیاں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کام کرتیں ہیں ۔ تاہم کچھ ادارے مثلاً فنانس کے ادارے معمول کے اوقات کے مطابق کام کریں گی انکے اوقات میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ سرکاری اداروں کے لیے رمضان المبارک کے لیے اوقات میں پہلے ہی کمی کر دی گئی ہے ۔ رمضان میں سرکاری ادارے صبح 9 بجے سے دوپہر بجے تک کام کریں گے ۔ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کی کمیٹی کا اجلاس متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں 15 مئی کو بیٹھے گا ۔ اس اجلاس کے بعد متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے شروع ہونے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔