اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے او پی سی ون ونڈو آپریشن ہے‘شاہین خالد ،

افضال بھٹی شکایات کے ازالے کے ضمن میں مربوط اور جامع پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے ‘محکمانہ اجلاس سے خطاب

منگل 15 مئی 2018 18:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب سینیٹر کیپٹن (ر) شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے کہا ہے کہ سمندر پار مقیم ہم وطنوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے او پی سی ،ون ونڈو آپریشن کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی ملک کے عظیم سفیر ہیں اور او پی سی کے قیام کا مقصد ان کی مشکلات کا جلد از جلد ازالہ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر او پی سی ، سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اہم اور متحرک کردار ادا کر رہا ہے اور ابتک موصول ہونے والی شکایات میں سے 60فیصدحل کی جا چکی ہیں۔ شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے کہا کہ شکایات کے ازالے کے ضمن میں ایک مربوط اور جا مع پالیسی پر عمل درآمد کیا جاتا ہے اور شکایت کے حل ہونے تک جدید ویب پورٹل کے ذریعے اس کی مکمل الیکٹرانک مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔