ملازمین کے جائز حقوق اور ا نہیںبنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے،طحہٰ احمد فاروقی

منگل 15 مئی 2018 18:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطحہٰ احمد فاروقی نے کہا ہے کہ اداروںکی ترقی میں ملازمین کا اہم کردار ہوتا ہے ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہوتے ہیں جن کے بغیر ادارے ترقی نہیں کرتے انہوں نے کہاکہ ملازمین ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں انکے حق کے لئے ہمیشہ انکے ساتھ تعاون کریں گے۔

انہوں نے ریٹائر ملازم اسلم خان ،لوڈر آپریٹر کو کارکردگی شیلڈ پیش کرتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ انہوں نے محنت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دئیے ہیں جس کی ہم قدر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکریٹری بورڈ نادر خان، ڈائریکٹر جی ٹی ایس علی رضا، میونسپل ورکرزٹریڈیونینز الائنس کے صدر ذوالفقارشاہ، سیکریٹری ملک نواز، یونائیٹڈ ورکرز یونین کے صدر وعبدالحمید، سجن یونین ضلع غربی کے جنرل سیکریٹری راجہ آصف موجود تھے۔

ایم ڈی بورڈنے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اسلم خان کے واجبات کی جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔ مزید براں انکا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام ملازمین جو محنت اور ایمانداری سے اپنے فرائض نبھاتے ہیں انکی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انکا حق اور بنیادی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :