رائے ونڈ میں سستا رمضان بازار قائم ،چینی ،آٹا کے سٹال لگوا دئیے گئے

منگل 15 مئی 2018 18:13

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) رائے ونڈ میں سستا رمضان بازار قائم کردیا گیا ،چینی ،آٹا کے سٹال بھی لگوا دئیے گئے جبکہ انچار ج سستا رمضان بازار سید واحد کاظمی نے کہا کہ سستا رمضان بازار میں صارفین کو وافر مقدا ر میں اجناس فراہم کی جائیں گی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح رائے ونڈ شہر کے باسیوں کیلئے سستا رمضان بازار قائم کردیا گیاہے جہاں سبزی فروٹ کے 36،مٹن کا 1،بیف کا 1۔

(جاری ہے)

مرغی کے گوشت کے 3سٹال لگائے جارہے ہیں جبکہ گرین چینل پوائنٹ مارکیٹ کمیٹی کے زیر اہتمام لگایا جارہا ہے جہاں 17اجناس فروخت ہونگی جن میں 6اجناس پر 20روپے فی کلو سبسڈی دی جائیگی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے 20سٹال قائم کئے جارہے ہیں چینی اور آٹے کے سٹال بھی الگ قائم کئے جارہے ہیں امسال سستا رمضان بازار کو شفٹوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلی شفٹ صبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک کام کریگی جس میں 17ملازمین ڈیوٹی سرانجام دینگے جس کے سربراہ شہزاد صابر اور سید ابوبکر شاہ مشہدی ہونگے جبکہ دوسری شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام چھ بجے تک ڈیوٹی سرانجام دے گی جس میں16ملازمین ہونگے جسکے سربراہ سید واحد کاظمی شاہ اور محمد اقبال ہونگے امسال رمضان بازار میں ضعیف العمر اور خواتین کیلئے الگ الگ کائونٹر قائم کئے گئے ہیں گرمی سے بچائو کیلئے ائیر کولر بھی لگا ئے گئے ہیں تاکہ صارفین کو بہتر سہولت میسر آسکے ۔

متعلقہ عنوان :