رائے ونڈ ،صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

منگل 15 مئی 2018 18:13

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) رائے ونڈ کے مقامی ہوٹل میں صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں ایم این اے ملک افضل کھوکھر کے بڑے بھائی ملک محمد شفیع کھوکھر ،چیئرمین رائے ونڈ میاں مبشر حسین ،سمیت تاجر رہنمائوں نے بھی شرکت کی،تقریب کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدرصرافہ ایسوسی ایشن لا ہورڈویژن سیٹھ محمد خلیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرافہ برادری سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرکے ملکی معشیت کو سنبھالا دیتی ہے لیکن ان کو مکمل تحفظ نہیں دیا جاتا بلکہ پولیس مختلف حیلوں اور بہانوں سے صرافہ برادری کو پریشان اور بلیک میل کرتی ہے حکومت کو چاہیے کہ صرافہ برادری کے مسائل کو حل کروانے میں دلچسپی لے انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ کی صرافہ یونین بہت مضبوط ہے اپنے حقوق کیلئے کام کررہی ہے لاہور ڈویژن کی ٹیم انکے ساتھ ہے مشکل کی کسی بھی گھڑی میں ہم رائے ونڈ تنظیم کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے انہوں نے مزید کہا کہ رائے ونڈ کی صرافہ برادری کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں حاجی اشفاق اور لالہ منیر حسین جیسے ساتھی میسر ہیں جو اپنی جان ،مال کی پرواہ کئے بغیر صرافہ برادری کیلئے حقوق کیلئے سرگرم ہیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے فرائض حاجی محمد شہباز زرگر نے سرانجام دئیے نومنتخب عہدیداروں نے صرافہ برادری کی تعمیر وترقی کیلئے اپنی صلاحتیں بروئے کار لانے کا عہد کیا ۔