پی آئی ٹی بی کے زیر اہتمام ای لرن پنجاب کے ذریعے اسا تذہ کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد

منگل مئی 18:19

ؒؒلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ایک ٹیم نے ضلع شیخوپورہ کے سرکاری سکولوں کے گریڈ8کے سائنس ، میتھ اور آئی ٹی کے اساتذہ جبکہ ضلع فیصل آباد سے 28سرکاری سکولوں کے آئی ٹی اساتذہ اورضلع حافظ آباد کے 10سرکاری سکولوں کے آئی ٹی کے اساتذہ کیلئے تین روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے شرکاء کوایک انٹرایکٹو سکرین پرویڈیوز، اینی میشن اور بناوٹی ماڈلز کے ذریعے اس منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ تعلیمی حکام نے ای لرننگ نظام کی اہمیت ، تعلیمی نظام کو قائم کرنے اور اس کے کردارکی اہمیت کا اجمالی خاکہ پیش کیا اور پی آئی ٹی بی کی ای لرن ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی۔ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی جانب سے عملدرآمدکئے جانے والے ڈیجیٹل مواد سے تعلیمی نظام میں جدت اور بہتری آئی ہے۔پی آئی ٹی بی کے منصوبے ای لرن پنجاب نے اب تک سمارٹ کلاس رومز میں گریڈ 8کیلئے مواد کو ڈیجیٹلائزڈ کیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :