لاہور نارووال سیکشن پر شر پسندوں کا د و ٹرینوں پر پتھرائو دو خواتین سمیت گیارہ مسافر زخمی

منگل مئی 18:19

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) لاہور نارووال سیکشن پر شر پسندوں کا د و ٹرینوں پر پتھرائو دو خواتین سمیت گیارہ مسافر زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ منگل کی صبح سیالکوٹ سے براستہ نارووال لاہورکراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 10ڈائون جب شاہدرہ باغ جنکشن کے قریب پہنچی تو نا معلوم شر پسندوں نے وزنی پتھروں سے ہلہ بول دیا جس سے ڈیوٹی پر مامور ریلوے پولیس کا اہلکار جاوید سمیت پانچ مسافر زخمی ہو گئے جبکہ لاہور سے نارووال جانے والی فیض احمد فیض ایکسپریس 209اپپر بھی شاہدرہ باغ جنکشن کے قریب شر پسندوں نے وزنی پتھروں سے حملہ کر دیا جس کے باعث دو خواتین سمیت چھ مسافر زخمی ہو گئے ایک مسافر خاتون کو آنکھ کے قریب پتھر لگا واضح رہے کہ واقعہ کے باعث مسافروں میں کھلبلی مچ گئی جبکہ ریلوے پولیس چوکی چند قدم کے فاصلے پر ہونے کے باوجود بھی شر پسند عناصر چلتی ٹرینوں پر روزانہ حملے کر رہے ہیں اور مسافر زخمی ہو رہے ہیںریلوے پولیس نے کبھی ان کے خلاف قانونی کارووائی نہیں کی اور نہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا ہے ڈیلی پسینجرریلوے ایسو سی ایشن پاکستان کے مرکزی چئیر مین حافظ عبد القیوم نے ٹرینوں پر حملے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے آئی جی ریلوے سے سخت قانونی کارووائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔