پاک فضائیہ میں آپریشنل اور نان آپریشنل فوجی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

منگل 15 مئی 2018 18:19

پاک فضائیہ میں آپریشنل اور نان آپریشنل فوجی اعزازات تقسیم کرنے کی ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ میں قابلِ فخر خدمات سر انجام دینے والے افسرا ن اور ائیرمین کو آپریشنل اورنان آپریشنل فوجی اعزازات سے نوازا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میںفوجی اعزازات تقسیم کرنے کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فضائی کے سربرباہ نے پاک فضائیہ کے 42افسران کو ستارئہ امتیاز(ملٹری)،36افسران کوتمغہ امتیاز(ملٹری) 09 افسران کو تمغہ بسالت سے نوازا۔

13 جونیئر کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری( درجہ اول) جبکہ02 شہداء کو تمغہ جرأت عطا کئے گئے۔ یہ اعزازات پاک فضائیہ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے دی گئی بہترین خدمات کے اعتراف کے طور پر دئیے جاتے ہیں ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فضائیہ کے اعلٰی حکام ، افسران اور ائیر مین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :