سجاول ضلع میں جرائم میں اضافے کے بعد ایس پی سجاول نے ایک ایس ایچ او کو لائن حاضرکردیا

منگل 15 مئی 2018 18:29

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) سجاول ضلع میں جرائم میں اضافے کے بعد ایس پی سجاول نے ایک ایس ایچ او کو لائن حاضرکردیاجبکہ دو ایس ایچ اوز کے تبادلے کردئے ہیں ، سجاول میں تعینات ایس ایچ او امان اللہ چنہ کو لائین میں بھیج دیاگیاہے ان کی جگہ مشتاق برھمانی کو جاتی سے تبادلہ کرکے سجاول میں ایس ایچ او مقرر کیاگیاہے ، جبکہ محمد حسن پتافی کو جاتی چوک سے تبادلہ کرکے جاتی شہرمیں ایس ایچ او مقرر کیاگیاہے ، ضلع بھرمیں امن امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور روزانہ لوٹ مار اور چوریوں کی وارداتیں ہورہی ہیں ، چوہڑجمالی میں شاہنواز اوٹھو ،اور دڑو میںشفیع گولو کی ایس ایچ او کے علاوہ بھائی خان گولو کی اے ڈی آرسی انچارج کے طورپر مقرری کے بعد ناقص کارکردگی کے باعث لاکھوں روپے کی لوٹ ماراور چوری کی وارداتیں معمول بنی گئی ہیں ادھر ضلع بھرمیں لوٹ مار اور چوری کی گئی ڈیڑہ سوموٹرسائیکلوں کی برآمدگی نہ ہوسکی ہے اور نہ ہی کوئی ملزم گرفتارکیاجاسکاہے ، پولیس کے خلاف سنگین نوعیت کی شکایات اعلیٰ سطح پر ارسال کی گئی ہیں تاہم کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ہے جرائم کے خلاف تین مرتبہ سجاول اور بٹھورو میں شٹربند ہڑتالیں کی گئی ہیں اور درجنوں احتجاجات بھی ریکارڈ کئے گئے ہیں تاہم کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ہے ، مقامی شہریوں نے آئی جی سندہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طورپر جرائم پیشہ افراد اور پولیس کی کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور مسروقہ اشیاء واپس کرائی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :