سجاول ضلع بھر میں ماہ صیام کے آمد سے قبل ہی اشیائے صرف کی قیمتیں بڑھادی گئیں

منگل 15 مئی 2018 18:29

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) سجاول ضلع بھر میں ماہ صیام کے آمد سے قبل ہی اشیائے صرف کی قیمتیں بڑھادی گئی ہیں ، جبکہ مرغی کی قیمت میں مصنوعی گرانی پیداکرکے عوام کو دونوں ھاتھوں سے لوٹاجارہاہے ، سجاول ضلع بھرمیں سینکڑوں مرغی فارموں سے روزانہ لاکھوں کی تعداد میں مرغی کراچی روانہ کی جارہی ہے جبکہ مقامی طورپر فارموں سے مرغی سستی حاصل کرکے دوسور وپے زندہ اور ساڑھے تین سوروپے گوشت فی کلو کے حساب سے کراچی کے ریٹ پر فروخت کی جارہی ہے اس طرح ایک سوروپے سے بھی زائد منافع خوری کی جارہی ہے ، اسی طرح گوشت اور سبزی فروٹ پر مصنوعی طریقے سے کراچی کے ریٹ لگاکر آنے جانے والاکرایہ لگاکروصولی کی جارہی ہے ، جبکہ مارکیٹ کمیٹی اور پرائس کنٹرول کے ملازمین مقامی تاجروں کی ملی بھگت سے من پسند لسٹیں بناکرانہیں قانونی جواز فراہم کررہے ہیں دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورس پر بھی سبسڈی والی اشیاء غائب کئے جانے کی اطلاع ہے ، شہریوں کی شکایات پر ڈی سی سجاول نے نوٹس لیاہے ، سجاول ضلع میں ماہ رمضان المبارک میں عام استعمال کی اشیاء کے نرخ برقرار رکھنے کے لیئے پرچون شاپ، گوشت اور مچھلی کے بعد فروٹ، سبزی اور مرغی کے گوشت کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیئے ڈپٹی کمشنر سجاول غضنفر علی قادری کے زیرصدارت دربار ہال میں اجلاس منقعد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سجاول نے کہا اسلامی ممالک میں رمضان المبارک آتے ہی عام استعمال کی اشیاء کی قیمتیں کم ہوجاتی ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کے ہمارے ملک میں ماہ رمضان آتے ہی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں اور پھر ان کو کنٹرول کرنے کے لیئے ضروری کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ اجلاس میں مرغی کی قیمت کو قابو میں رکھنے کے لیئے فارم مالکان کے ساتھ طعے کیا گیا کہ اخبارات میں آنے والے کراچی کے ہول سیل قیمت سے 3فیصد کم قیمت پر سجاول کے دکانداروں کو مرغی دی جائے گی اور دکاندار زندہ مرغی پر10 روپے اور گوشت پر20 روپے نفعہ رکھ کر رٹیل میں فروخت کرنے کا پابند ہوگا۔

اسکے علاوہ ہر دکاندار واضع الفاظ میں نمایاں جگہ پر روزانہ کی بنیاد پر قیمت لکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی تاجر کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور اسی طرح وہ بھی منافہ خوری سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کے ماہ رمضان برکتوں والا مہینہ ہییہ مہینہ ہمیں صبر، ایثار اورمحبت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے یوٹیلیٹی اسٹور کے ایریا مینیجر کو ہدایتیں دیں کیوہ حکومت کی طرف سے رمضان المبارک میں دی گئی سبسڈی کے مطابق مقرر کی گئی قیمتوں کے مطابق اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں

متعلقہ عنوان :