الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کے لیے درخواستیں طلب کر لیں ،ْ25مئی تک ڈیڈ لائن دے دی گئی

منگل مئی 18:41

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کے لیے درخواستیں طلب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کے لیے درخواستیں طلب کر لیں، 25 مئی تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کے لیے درخواستیں طلب کر لیں، 25 سیاسی جماعتوں کو درخواستیں جمع کرانے کیلئے 25 مئی تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔۔الیکشن کمیشن کے مطابق درخواستوں میں انتخابی نشانات کی ترجیحی فہرست گزشتہ انتخابات میں الاٹ شدہ نشانات اور پارٹی ہیڈ کے دستخط ہونے چاہیں۔ انتخابی نشانات الیکشن ایکٹ 2017ء کی روشنی میں الاٹ کیے جائیں گے۔

Your Thoughts and Comments