ڈان لیکس میں پرویز رشید کو سزا نہیں دینی چاہیے تھی ،ْمریم نواز

منگل 15 مئی 2018 18:41

ڈان لیکس میں پرویز رشید کو سزا نہیں دینی چاہیے تھی ،ْمریم نواز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈان لیکس میں پرویز رشید کو سزا نہیں دینی چاہیے تھی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد روانگی کے موقع پر صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ اگر ڈان لیکس درست ہے تو پرویز رشید کو سزا کیوں دی گئی جس پر مریم نواز نے کہا کہ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔