لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاکستانی شہری شہید

پاکستانی فورسز نے موثر جواب دیا ،ْ بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں

منگل مئی 18:41

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے بٹل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری شہید ہوگیا ۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے عہدیدار محمد عزیز کے مطابق بٹل سیکٹر کے گاؤں ڈارہ شیر خان میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے درخت کاٹنے والا 55 سالہ مظفر چوہدری زخمی ہوگیا۔۔فائرنگ کے واقعہ کے بعد طبی امداد کے لیے مظفر چوہدری کو اہل خانہ کی جانب سے 7 کلو میٹر دور علاقے میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی شہادت کی تصدیق کی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے بھارت کو موثر جواب دیا گیا جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں