نوشہرہ ،ْفلاحی ادارے کے 850 یتیم بچوں میں رمضان فوڈ پیکج کی تقسیم

1 آئٹمز پر مشتمل فوڈ پیکج بیواؤں، یتیموں، معذوروں اور بے سہارا افراد میں تقسیم کیا جائے گا

منگل 15 مئی 2018 18:41

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر بیرون ملک مقیم مسلمانوں کے مالی تعاون سے چلنے والے ایک فلاحی ادارے نے رمضان فوڈ پیکج کی تقسیم کا آغاز اپنے ہی ادارے کے 850 یتیم بچوں سے کردیا۔یہ فوڈ پیکج آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں میں یتیم، بیواؤں اور مساکین تک پہنچایا جائے گا۔ادارے کے کنٹری ڈائریکٹر صاحب زادہ عمران نے بتایا کہ 11 آئٹمز پر مشتمل فوڈ پیکج بیواؤں، یتیموں، معذوروں اور بے سہارا افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فوڈ پیکج کی تقسیم کے لیے چلڈرن اکیڈمی کی مرکزی جامع مسجد میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا محمد ادریس اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے میں یتیم بچوں کی عصری اور دینی تعلیم سمیت بہتر پرورش اور اچھے اخلاق پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں صبر و استقامت اور غرباء و مساکین کے ساتھ بھرپور تعاون کا درس دیتا ہے ،ْ یہی وجہ ہے کہ اس ماہ مقدس میں یتیموں، بیواؤں اور معاشرے کے ضرورت مند افراد کی بھرپور مدد کی تلقین کی جاتی ہے جس کا اجر بھی دگنا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :