پہلاڈی جی سپورٹس آرچری چمپئن شپ ،مردوں کا مقابلے عمر جبکہ خواتین کٹیگری میںکلثوم نے کامیابی حاصل کی

منگل 15 مئی 2018 18:44

پہلاڈی جی سپورٹس آرچری چمپئن شپ ،مردوں کا مقابلے عمر جبکہ خواتین کٹیگری ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پہلاڈی جی سپورٹس آرچری چمپئن شپ میں مردوں کا مقابلہ عمر جبکہ خواتین کٹیگری کے فائنل میچ میں زاھواکلثوم نے میابی حاصل کرکے چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔جبکہ میکس ڈبل کاایونٹ عمیر اور زاھواکی جوڑی نے جیت لی۔اختتامی تقریب کے موقع پر صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈی جی جنیدخان نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

فیملی آرچری کلب کے زیر اہتمام قیوم سٹیڈیم کے سبزہ زار میں کھیلے جانیوالے پہلی ڈی جی سپورٹس اوپن آرچری چمپئن شپ میں بڑی تعدادمیں مرد وخواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔دو روزہ چمپئن شپ کے سلسلے میں کھیلے جانیوالے مینز سنگل کے فائنل میچ میں عمر نے 170پوائنٹس کیساتھ پہلی،ارسلان نے 169پوائنٹس لیکر دوسر ی اور عمیر نے 162پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

وومینز سنگل کے فائنل میں زاھوانے 170پوائنٹس لیکر گولڈ میڈل جیتا،اقصیٰ نے 167پوائنٹس کیساتھ سلور میڈل اور ایمان نے 160پوائنٹس لیکر برائونز میڈل اپنے نام کیا،اسی طرح میکس ڈبل کٹیگری کے فائنل میچ میں عمر اور زاھواکی جوڑ ی نے 116پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی،جبکہ ارسلان اور اقصیٰ نے 112پوائنٹس لیکر دوسری اور عمیر اور ایمان کی جوڑی نے 105پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن کے حقدار ٹہرے ۔اختتامی تقریب کے موقع پر ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواجنیدخان مہمان خصوصی تھے جنہوںنے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور شیلڈ تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :