آرٹس کونسل کے زیراہتمام اصلاحی اور طنز و مزاح سے بھرپورکھیل’دولہے کے سونخرے‘کاا ہتمام

منگل 15 مئی 2018 18:44

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) جڑواں شہروں کے باسیوں کی فنون طبع کومدنظررکھتے ہوئے آرٹس کونسل کے زیراہتمام ایک اصلاحی اور طنز و مزاح سے بھرپورکھیل’دولہے کے سونخرے‘کاا ہتمام کیا گیا۔ کھیل کی تحریر و ہدایات ایم اسلم بھٹی کی تھیں جبکہ پیش کار ارشد خان تھے۔

(جاری ہے)

فنکاروں میں دلدار خان، نسیم خان، نور علی، رانا کاشف، فیصل رشید، عمران ڈسکو، امین شہزادہ، لیاقت شاہ اور شگفتہ خان شامل تھیں۔

کھیل کا مقصد لوگوں کومفت تفریح مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا، ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقار احمد کا کہنا تھا کہ کھیل میں اصلاحی پہلو اس کو منفرد بنا دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھ کر سماجی مسائل کو اجاگر کرنا چاہئے تاکہ معاشرہ کو پرامن بنایا جا سکے۔ وقار احمد کا مزیدکہنا تھا کہ کھیل کی کامیابی اس میں ہے کہ لوگ کچھ سیکھ کر جائیں۔

متعلقہ عنوان :