پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو تباہ کر کے رکھ دیا ،عمران نیازی کے وعدے جھوٹے نکلے‘شہبازشریف
خان صاحب میٹروبس کو جنگلہ بس کہتے رہے ، حکومت ختم ہونے والی ہے لیکن یہ جنگلہ بس پشاور میں نہیں چل سکتی عمران نیازی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرینگے،لیکن پی ٹی آئی نے 6میگاواٹ منفی بجلی پیدا کی جو شخص جھوٹے وعدے کرے اورعوام کو دھوکہ دے ،کیا اسکو عوام کی رہنمائی اورحکومت کرنے کا حق پہنچتا ہے ایک ارب درخت لگانے کا دعویٰ بھی جھوٹ نکلا،عمران خان نے جھوٹ بولا اورجھوٹ کے ریکارڈ قائم کیے ہیں اگر اللہ تعالیٰ کو منظور ہوا تو ہم اگلے پانچ برس کے دوران کے پی کے کو پنجاب اور پشاور کو لاہور بنا دینگے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا بٹگرام میں جلسے سے ٹیلی فونک خطاب
منگل 15 مئی 2018 18:44
(جاری ہے)
شہبازشریف نے آج بٹگرام جا کرجلسے سے خطاب کرنا تھا تاہم موسم کی خرابی کے باعث وہ بٹگرام نہ جاسکے۔محمد شہبازشریف نے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ آج مجھے بٹگرام آنا تھا اورمیں بہت خوش تھاکہ آج کے پی کے کے بٹگرام میں آؤں گا اوراپنے ساتھیوں سے ملوں گا اورکچھ آپ کی باتیں سنو ں گاا ورکچھ اپنی باتیں سناؤں گااوربتاؤں گا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کے پی کے عوام کے مسائل حل نہیں کیے بلکہ ان کا وقت ضائع کیا،منصوبے نہیں لگائے اورکے پی کے پانچ سال بعد اور پیچھے چلاگیا،لیکن موسم کی خرابی کے باعث میں آج نہیں آسکا ،انشاء اللہ جلد آپ سے ملنے آؤں گا۔
انہوںنے کہا کہ خیبرپختونخوامیں بسنے والے پاکستان کے غیورعوام ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نیازی نے پانچ برس قبل قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کریںگے اوراتنی بجلی پیدا کریں گے کہ نہ صرف پورے کے پی کے کو بجلی جائے گی بلکہ پورے پاکستان کو بجلی مہیا کروں گا،لیکن پانچ سال بعد صرف 74 میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے جبکہ دوسری پچھلی حکومت نے 80میگاواٹ کا بجلی کا جو منصوبہ لگایا تھا وہ 2016ء میں خراب ہوگیا۔پی ٹی آئی کی حکومت نے اس 80میگاواٹ بجلی کے منصوبے کی خرابی دور نہیں کی ،اس طرح پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے دور میں 6میگاواٹ منفی بجلی پیدا کی ہے۔جو شخص جھوٹے وعدے کرے اورعوام کو دھوکہ دے ،کیا اس کو عوام کی رہنمائی اورحکومت کرنے کا حق پہنچتا ہے محمد شہبازشریف نے کہا کہ ایک ارب درخت لگانے کا دعویٰ بھی جھوٹ نکلا۔عمران خان نے ہر موقع پر جھوٹ بولا اورجھوٹ کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ اگر اللہ تعالیٰ کو منظور ہوا تو ہم اگلے پانچ برس کے دوران کے پی کے کو پنجاب اور پشاور کو لاہور بنا دینگے ۔ہزارہ ،بٹگرام اوردیگر شہروں میں ترقیاتی کام کرائیں گے۔خیبر پختونخوامیں ہم تعلیمی ادارے، ہسپتال،سکول، یونیورسٹیاں بنائیںگے اورلاکھوں لوگوں کو روزگار دیںگے،وظیفے دیںگے،تعلیم دیںگے ،یہ تمام کام ہم کریں گے،میں انشاء اللہ جلد بٹگرام آؤں گا۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.