وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے مسافروں کے لئے رمضان پیکج کا اعلان کر دیا

مسافروں کو تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پر کرایوں میں بیس فیصد رعائیت دی جائیگی

منگل 15 مئی 2018 18:44

وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے مسافروں کے لئے رمضان پیکج کا اعلان کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ریلوے مسافروں کے لئے رمضان پیکج کا اعلان کر دیا۔ اس پیکج کے تحت مسافروں کو یہ سہولت تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پر کرایوں میں بیس فیصد رعائیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے رمضان المبارک کے بعد عید کے دنوں میں بھی مسافروں کو خصوصی رعائیت دے ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز عبد الحمید رازی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو اعزاز حاصل ہے کہ جب ٹرانسپورٹرز کرائے بڑھاتے ہیں توپاکستان ریلوے کرائے کم کر دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان ریلوے پانچ برسوں میں دو درجن سے زائد موقعوں پر کرایوں میں رعائیت کا اعلان کر چکاہے۔ ترجمان ریلویز نے کہا ہے کہ وزیر ریلویز کے اعلان کردہ خصوصی پیکج کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے بیس رمضان تک ہوگا۔