صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان کی زیر صدارت

انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کا اجلاس

منگل 15 مئی 2018 18:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان کی زیر صدارت انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کا 23 واںاجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کی 22 ویں میٹنگ میں تعمیرو بحالی کے متعدد منصوبوں پر دئیے گئے تمام فیصلوں پر تفصیلاً بات چیت کے بعد بورڈ ممبران نے حتمی منظوری دی ۔

اجلاس میں سی ای او انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب مجاہد شیر دل نے تعمیر و بحالی کے متعدد منصوبوں پر مشتمل ایجنڈا میٹنگ میں پیش کیا۔ تمام بورڈ ممبران نے تفصیلاً بات چیت کے بعد تعمیر و بحالی کے متعدد منصوبوں کی باقاعدہ منظوری دی۔ اِجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب میں جاری تعمیر و بحالی کے متعدد منصوبے پنجاب حکومت کی مسلسل کاوشوں اور انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت صوبے کے عوام کی فلاح بہبود کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات محنت اور لگن کے ساتھ کوشاں ہے۔ میٹنگ میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان ، لارڈ میئرلاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، سی ای او انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب مجاہد شیر دل، ممبران ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، سی اینڈ ڈبلیو، پی اینڈ ڈی، فنانس اور ممبران انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :