عام انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی، خیبر پختونخوا کے تینتیس ریٹرنگ افسران نے حلاف اٹھالیا

صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد کسی چیلنج سے کم نہیں،قوم کی نظریں الیکشن کمیشن پر لگی ہوئی ہیں ،ْصوبائی الیکشن کمشنر پیر مقبول احمد

منگل مئی 18:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) عام انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی، خیبر پختونخوا کے تینتیس ریٹرنگ افسران نے حلاف اٹھالیا۔صوبائی الیکشن کمشنر پیر مقبول احمد نے ریٹرننگ آفیسرز سے حلف لیا۔ اس موقع پر الیکشن کمشنر نے بتایا کہ الیکشن کے لیے انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔ میٹریل مل گیا ہے تاہم بائیو میٹرک سسٹم کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا الیکشن کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں،میٹریل مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

کامیاب اور شفاف الیکشن کرائیں گے۔ پیر مقبول احمد کا کہنا تھا کہ بائیو میٹرک سسٹم کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔رزلٹ منیجممٹ سسٹم لاگو کیا جارہا ہے جس کی ٹریننگ دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ جس حلقے یاپولنگ اسٹیشن میں خواتین کے ووٹ دس فیصد سے کم ہوں وہاں دوبارہ الیکشن ہونگے،صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد کسی چیلنج سے کم نہیں،قوم کی نظریں الیکشن کمیشن پر لگی ہوئی ہیں،،الیکشن کے لئے صوبے کے پچیس اضلاع میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز،،فاٹا میں پی ایزکو ڈی آراو تعینات کیا گیا۔