باجوڑ ایجنسی کے علاقے عنایت کلے میں پاکستان تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام جلسہ

منگل 15 مئی 2018 18:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) باجوڑ ایجنسی کے علاقے عنایت کلے میں پاکستان تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام جلسہ منعقد ہوا،قبائلیوں کی بڑی تعداد نے جلسے میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

باجوڑ ایجنسی عنایت کلے میں پاکستان تحفظ مومنٹ کے زیر اہتمام جلسہ منعقد کیا گیا ،جلسے سے خطاب میں شرکاء کا کہنا تھا کہ ایجنسی میں مکمل امن قائم ہے ایک کروڑ قبائل پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔قبائل کو کسی تحریک کی ضرورت نہیں ، کچھ عناصر بیرونی ایجنسیوں کے اشاروں پر ایجنسی کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ کروڑوں قبائل ہر وقت ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :