راولپنڈی ڈویژن کے 35رمضان بازار (کل)سے فعال ہوں گے

ضلع راولپنڈی میں 16،جہلم میں 6،اٹک میں 6 جبکہ چکوال میں 7رمضان بازار قائم ْرمضان بازاروں میں10 کلو آ ٹے کی قیمت250 روپے اور 20 کلو آ ٹے کے تھیلے کی قیمت500 روپے مقرر ْمرغی کا گوشت مارکیٹ سے 10روپے کم ،انڈے 5روپے فی درجن مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت پر فروخت کیے جائیں گے

منگل مئی 19:09

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) انتظامیہ نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ، راولپنڈی ڈویژن کے 35رمضان بازار (آج)16مئی سے فعال ہوجائیں گے ،رمضان بازاروں میں پھل ،سبزیاں ،آٹا ،بیسن ،دالیں ،انڈے اور مرغی کے گوشت سمیت دیگر اشیائے ضروریہ مناسب اور سستے دا موں د ستیاب ہوں گی۔

’’اے پی پی‘‘ کو دستیاب معلومات کے مطابق ضلع راولپنڈی میں 16،جہلم میں 6،اٹک میں 6 جبکہ چکوال میں 7رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں ۔ان تمام رمضان بازاروں میں ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس بھی قائم کی گئی ہیں جہاں سے سبزی ،فروٹ ، دالیں ،بیسن اور چاول وغیرہ ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گی ۔ رمضان بازاروں میں10 کلو آ ٹے کی قیمت250 روپے اور 20 کلو آ ٹے کے تھیلے کی قیمت500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکو مت کی جا نب سے ارزاں نرخوں پر اشیا ء خو ردونوش کی فرا ہمی کا مقصدلو گوں کو مہنگائی سے ر یلیف فراہم کر نا ہے تا کہ وہ زند گی کی بنیادی ضروریات کے لئے معا شی تکالیف سے آزاد ہو کر اس با بر کت مہینے کے برکات و سعا دت سے لطف و اندوز ہو سکیں۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ رمضان بازاروں میں لائیو سٹاک کی جانب سے بھی خصوصی سٹالز قائم کیے جائیں گے جہاں سے مرغی کا گوشت مارکیٹ سے 10روپے کم قیمت جبکہ انڈے 5روپے فی درجن مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت پر فروخت کیے جائیں گے ۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ر مضان بازاروں میں سکیو ر ٹی پر بھی خصو صی تو جہ دی گئی ہے اور اس ضمن میں راولپنڈی پولیس نے ضلع راولپنڈی میں قائم 16رمضان بازاروں کے لیے مجموعی طور پر 500پولیس اہلکار تعینات کیے ہیں جبکہ بازار کے دا خلی و خا ر جی را ستوں پر وا ک تھرو گیٹس بھی نصب کئے جا ئیں گے ۔رمضان بازاروں میں قیمتوں پر کنٹرول لیے ڈسٹرکٹ میجسٹریٹ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کر دیا گیا ہے ۔یہ رمضان بازار 16مئی سے 15جون تک فعال رہیں گے۔