دعوت اسلامی کے تحت 30دن کے تربیتی اعتکاف کی تیاریاں مکمل
منگل 15 مئی 2018 19:09
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ ایک ماہ کے اعتکاف کے تمام ترانتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے اور اس کیلئے انتظامی امور کو وسیع کرتے ہوئے مختلف ذمہ داران کی زیر نگرانی مجالس کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے چونکہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ گزشتہ چند سالوں سے گرمیوں میں آرہا ہے ،اس سال بھی موسم کی شدت کے پیش نظر ،معتکفین کی آسانی کیلئے جامع مسجد فیضان مدینہ کو مکمل ائیر کنڈیشنڈ کردیا گیا ہے ۔
ملک بھر میں خصوصاً کراچی شہر کے موجودہ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد کی مکمل جانچ پرتال کی جارہی ہے جس کے بعد انہیں معتکف ہونے کی اجازت دیجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ فیضان مدینہ میں معتکف افراد کیلئے 24گھنٹے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف موجود ہوگا جو انہیں کسی بھی قسم کی مفت طبی سہولت فراہم کریگا ۔کسی بھی قسم کی ایمر جنسی و ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمبولینس سروس اورفائر برگیڈ کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ فیضان مدینہ میں سیکورٹی کے انتظامات کے حوالے سے متعلقہ اداروں کوبھی آگاہ کردیا گیاہے جو اس سلسلے میں مکمل تعاون کررہے ہیں ۔گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی سیکورٹی اداروں کی طرف سے فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی ۔اس کے علاوہ دعوت اسلامی کی انتظامیہ کی طرف سے ملکی حالات کے پیش نظر واک تھرو گیٹ ،اسکینرز اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ایک ماہ کا اعتکاف گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی مکمل طور پر طے شدہ جدول کے مطابق چلے گا جس میں نماز ،تلاوت قرآن ،ذکر واذکار ،نفلی عبادت کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات اور تربیتی حلقوں کا جدول ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی چاند رات سے اعتکاف شروع ہوتے ہی مدنی مذاکروں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔جس میں امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی علامہ محمد الیاس عطار قادری مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے دینی ، دنیاوی ومعاشی موضوعات پر سوالات کے جوابات دینگے ۔ مدنی مذاکرے کا سلسلہ روزانہ بعد نماز عصر اور بعد تراویح ہوگا ۔یہ مدنی مذاکرہ ملک وبیرون ملک میں ویڈیو لنک کے ذریعے سنا اور دیکھا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ اس ایک ماہ کے اعتکاف کے بعد خوش نصیب عاشقان رسول 12ماہ ، ایک ماہ اور3دن کے مدنی قافلوں میں عید الفطر کی چاند رات کو سفر کریں گے اور نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیںگے ۔مزید اہم خبریں
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.