عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی کار 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں نیلام

گاڑی کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقوم کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائیگا

منگل مئی 19:14

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے فلاحی کاموں کیلئے اپنی گاڑی کو 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں نیلام کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے گزشتہ برس تحفے میں ملی لگڑری گاڑی امبورگینی کو ریاست موناکو میں نیلام کر دیا۔ پوپ فرانسس نے پٴْر تعیش گاڑی کی نیلامی کا حکم دیا تھا تاکہ اس سے حاصل ہونے والی رقوم کو فلاحی کاموں میں استعمال کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

گاڑی کی نیلامی کا اختتام 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی بولی پر ہوا۔۔گاڑی کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقوم کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائیگا۔ 70 فیصد رقم سے عراق میں داعش کے ہاتھوں تباہ حال شہر موصل کی تعمیر نو کی جائے گی ،ْ باقی ماندہ رقم سے وسطی افریقا میں غریب مریضوں کیلئے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ پوپ فرانسس کو یہ قیمتی تحفہ اٹلی کی اسپورٹس کاریں بنانے والی کمپنی لامبورگینی نے گزشتہ برس نومبر میں دیا تھا۔ اور اسی وقت پوپ فرانسس نے گاڑی کی نیلامی سے متعلق اپنے ارادے کو ظاہر کردیا تھا جس پر دو دن قبل موناکو میں عمل درآمد کیا گیا۔