2 سروں والا نایاب ہرن مردہ حالت میں دریافت ،ْجسے محکمہ قدرتی وسائل کے حوالے

منگل 15 مئی 2018 19:14

2 سروں والا نایاب ہرن مردہ حالت میں دریافت ،ْجسے محکمہ قدرتی وسائل کے ..
منی سوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) امریکی ریاست منی سوٹا کے ایک جنگل میں 2 سروں والا ایک نایاب ہرن مردہ حالت میں دریافت ہوا ہے، جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔دی انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق جنگل میں مشروم تلاش کرنے والوں کو 2 سروں والا نایاب ہرن ملا جسے محکمہ قدرتی وسائل کے حوالے کردیا گیا۔محکمہ قدرتی وسائل کے ڈاکٹر گینو دی کے مطابق امریکا میں سالانہ 10 ملین ہرنوں کی پیدائش ہوتی ہے تاہم 2 سروں والے اس ہرن کا ملنا ایک دلچسپ اور ایسا واقعہ ہے جو پہلے کبھی پیش نہیں آیا۔

(جاری ہے)

تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہرن کا یہ بچہ مردہ حالت ہی میں پیدا ہوا۔لیبارٹری میں جب اس کے پھیپھڑوں کا ٹیسٹ کیا گیا تو پتہ چلا کہ ہرن کے اس بچے نے ایک بار بھی سانس نہیں لی۔ہرن کے بچے کے سی ٹی اور ایم آر آئی ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ اس کے صرف 2 سر اور 2 گردن ہیں، اس کے علاوہ ریڑھ کی ہڈی سے لے کر تمام اعضاء مشترکہ ہیں۔سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق جڑواں جانوروں کی پیدائش کے واقعات 1671 میں زیادہ سامنے آئے تھے، جب اس طرح کے 19 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔سائنسدانوں کے مطابق ایسا اٴْس صورت میں ہوتا ہے کہ جب مادہ جانور کے پیٹ میں جنین نمودار ہوتے وقت خلیات میں کوئی تبدیلی واقع ہوجائے۔

متعلقہ عنوان :