عمرکوٹ: امکانی برساتوں ، سیلاب کاسامنا کرنے کے لیے ہنگامی پلان تیار

مون سون کی ممکنہ بارشوں کے حوالے سے ضلع عمرکوٹ کے چاروں تعلقوںاور ڈپٹی کمشنر آفیس میں ہنگامی مراکز قائم ،بارشوں سے قبل نگرانی کے سسٹم کو بہتر فعال بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں،کوئی بھی کوتائی غفلت کو برداہشت نہیں کیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن

منگل 15 مئی 2018 19:17

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) امکانی برساتوں اور سیلاب کاسامنا کرنے کے لیے ہنگامی طور پر پلان تیار کیا جائے اور مون سون کی ممکنہ بارشوں کے حوالے سے ضلع عمرکوٹ کے چاروں تعلقوںاور ڈپٹی کمشنر آفیس میں ہنگامی مراکز قائم کئے جائیں اوربارشوں سے قبل نگرانی ( مانیٹرنگ )کے سسٹم کو بہتر فعال بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں کوئی بھی کوتائی غفلت کو برداہشت نہیں کیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے مون سون کی ممکنہ بارشوں، سیلاب کو منہ دینے اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت میں خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آنے والی بارشوں کے حوالے سے موثر حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ امکانی سیلاب اورممکنہ بارشوں میں کم سے کم نقصانات ہو ، انہوں نے اجلاس میں شریک چاروں تعلقوں کے اسسٹینٹ کمشنروںکو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی گذرگاہوں ، نہروں اور شاخوں پر فوری قبضوں کو ختم کروا کر پانی کی بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ برسات کا پانی آسانی کے ساتھ نکال ہو سکے اور غیر قانونی تجاویزات کے فوری خاتمے کے لیے ترجیاتی بنیاد پر موثراقدامات کر کے کاروائی تیز کریں اور اپنے تعلقوں کے نشیبی علائقوں کا دورہ کریں اور ان علائقوں سے پانی کے اخراج کے انتظامات کا جائیزہ لیں اور اس پلان کی رپوٹ فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفیس رسال کریں ، اس موقع پر انہوں نے مونسپل کمیٹی عمرکوٹ اور چاروں تعلقوں کے ٹائون کمیٹیز کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ آب نکاسی کے سسٹم کو جلد بہتر بنانے کے لیے نالیوں پر سے قبضہ ختم کروا کران کی صفائی کروائی جائے اور جرنیٹر، پمپنگ مشینیںاور فائیربرگیڈ تیار حالت میں رکھیںاگر اس سلسلے میں کوئی مشکلات ہیں تو اپنی رپورٹ مجھ کو دیں اور نالیوں کی صفائی کو جلد مکمل کریں ، اس موقع پر انہوں نے سی ایم اوز سے پانی کے اخراج کے بڑے نالوں کے بارے میں بھی معلومات لی، انہوں نے ہدایت کی کہ نچلی سطح کی زمینوں کو ہموار کیا جائے تاکہ زمینوں پر بارش کا پانی جمع نا ہو ،انہوں نے لائیو اسٹاک ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر گھنیش کھتری کو ہدایت کی کہ بارشوں کے صورت میں مال مویشی کے تحفظ کے لیے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں ، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے شوشل ویلفیر کے آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ ؑغیر سرکاری اداروں سے مل کر امکانی مون سون بارشوں اور سیلاب کو منہ دینے کے حوالے سے حکمت عملی طے کریں ، اس موقع پر انہوں نے ضلع ہیلتھ آفیسرڈاکٹر سلیم شیخ کوبھی صحت کے حوالے سے خصوصی اقدامات ادویات کی وافر مقدار میں چاروں تعلقوں میں بر وقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے خاص کر کے بارش کے متاثرہ علائقوں میںسانپ ، کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی موجودگی لازم بنائی جائے اور بارش زدا علائقوں میں وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے بھی موثر اقدامات کئے جائیں، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون طاہر میمن اور ضلع کے مختلف سرکاری آفیسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :