ْڈان لیکس کے اہم کردار رائو تحسین کو ڈی جی ریڈیو پاکستان تعینات کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

منگل مئی 19:28

ْڈان لیکس کے اہم کردار رائو تحسین کو ڈی جی ریڈیو پاکستان تعینات کردیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) ڈان لیکس کے اہم کردار رائو تحسین کو ڈی جی ریڈیو پاکستان تعینات کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری رائو تحسین پہلے پی آر او تھے۔ ڈان لیکس کے اہم کردار رائو تحسین کو ڈی جی ریڈیو پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دو روز قبل رائو تحسین کی تعیناتی کا فیصلہ کردیا تھا۔ اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے بعد رائو تحسین کو فوری طو رپر ڈی جی ریڈیو تعینات کردیا گیا ہے ۔ وزیراعظم نے تقرری کی منظوری بھی دے دی۔ وزیراعظم نے رائو تحسین کی تعیناتی کی منظوری 10 مئی کو دی تھی سیکرٹری اطلاعات نے احکامات ماننے سے انکار کردیا۔

Your Thoughts and Comments