Live Updates

عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے تکمیل کی بنیاد ڈال دی

سابق وزیر اعظم میر بلخ شیر مزاری کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی

منگل 15 مئی 2018 19:28

عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے تکمیل کی بنیاد ڈال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے جو وعدہ کیا تھا اس پر عملدرآمد کراتے ہوئے تکمیل کی بنیاد ڈال دی،اس حوالے سے سابق وزیر اعظم میر بلخ شیر مزاری کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کا چیئرمین پی ٹی آئی کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا جبکہ کمیٹی کے ارکان میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسحٰق خاکوانی، خسرو بختیار اور طاہر بشیر چیمہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل کے حوالے سے منصوبہ عمل تیار کرے گی۔کمیٹی 100 روز میں اپنی سفارشات کو حتمی شکل دیکر چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کرے گی جبکہ کمیٹی شفارشات کی تیاری میں ماہرین سے مشاورت، رائے اور مدد طلب کرنے کی بھی مجاز ہوگی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات