پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسو سی ایشن کی ڈرگ رولز کے خلاف پشاو رسمیت صوبے بھر میں شٹرڈائون ہڑتال

منگل مئی 19:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسو سی ایشن نے ڈرگ رولز کے خلاف منگل کے روز پشاو رسمیت صوبے بھر میں شٹرڈائون ہڑتال کی اور جی ٹی روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا احتجاجی دھرنے کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا اور مریضوں ، شہریوں کو شدید ترین مشکلات درپیش آئی ۔

(جاری ہے)

صبح کے اوقات کار میں تاجروں نے دکانیں بند رکھی تاہم بعدازاں دکانیں کھول دی تاہم ادویات فروشوں کے ایک گروپ نے ہڑتال میں حصہ لینے سے انکار کردیا تھا اور شہر کے مختلف مقامات پر دکانیں بدستور کھلی رکھی ڈبگری گارڈن ، نمک منڈی ، جی ٹی روڈ پر بڑے بڑے ادویات ساز دکانیں صبح کے اوقات کار میں بند رہی جی ٹی روڈ پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہو ئے تاجروں نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جارہے ہیں جس پر وہ احتجاج کر رہے ہیں جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو تی ہے تاجروں کے روڈ بندش اور ہڑتال کے باعث مریضوں اور شہریوں کو شدیدترین مشکلات درپیش آئی مریضوں اور تاجروں کے درمیان روڈ کی بندش پر تکرار کے واقعات بھی رونماء ہو ئے ۔

جبکہ جی ٹی روڈ کو بند کرنے کے باعث ایک خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دیا