خیبر پختونخوا اسمبلی کے تحلیل ہونے میں 12دن باقی

منگل 15 مئی 2018 19:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کے تحلیل ہونے میں 12دن رہ گئے ہیں صوبائی اسمبلی کے تحلیل ہونے میں بارہ دن رہ جانے کے باعث ایم پی اے ہاسٹل سمیت ریڈ زون ، حیات آباد سمیت دیگر اہم مقامات پر واقع سرکاری رہا ئش گاہوں کو اہم ترین سیاسی شخصیات ، اراکین اسمبلی ، وزراء نے خالی کرنا شروع کردیا ہے اور اپنا ذاتی سامان کی منتقلی کر دی ہیں خیبر پختونخوا اسمبلی اٹھائیس مئی کو تحلیل کر دی جائیگی صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے پیش نظر گورنر خیبر پختونخوا کو ایڈوائز پچیس مئی کو بھیجوا دی جائیگی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک مدت پوری کرنے والے صوبے کے دوسرے وزیر اعلیٰ بن جائینگے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اپنا پانچ سال دورانیہ آئندہ چند روز میں باقاعدہ طور پر مکمل کر دینگے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے مدت پوری ہونے سے 9دن قبل عہدے سے سبکدوش ہو ئے تھے ذرائع نے بتایا ہے کہ موجودہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اپنی آئینی مدت ختم ہونے سے چند دن قبل ممکنہ طور پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو نے کے امکانات ہیں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اکتیس مئی 2013کو حلف اٹھایا تھا