قبائلی علاقہ جات میں محکمہ صحت اور تعلیم میں 14سو خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا مرحلہ آئندہ ماہ مکمل کرلیا جائے گا

منگل 15 مئی 2018 19:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) قبائلی علاقہ جات میں محکمہ صحت اور تعلیم میں 14سو خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا مرحلہ آئندہ مہینے تک مکمل کرلیا جائے گا ۔ فاٹا کے تمام ایجنسیوں میں مجموعی طور پر ساڑھے سات ہزار آسامیوں پر بھرتیاں کی جانی ہیں اور ابتدائی طور پر فنانس ڈویژن نے 23سو بھرتیوں کی منظوری دیدی ہیں اور پہلے مرحلے میں 1440آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیگی اور 9سو بھرتیوں پر دیگر مرحلے میں عمل درآمد کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ خالی آسامیوں سے متعلق تفصیلات فاٹا سیکرٹریٹ ، وزارت خزانہ ، وزارت سیفران کو ارسال کی جا چکی ہیں فاٹا کی تمام ایجنسیوں میں 1440بھرتیاں ابتدائی مرحلے میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں کی جائیگی اور قبائلی علاقہ جات میں بند سکولوں کو کھولنے کے بعد ہسپتالوں کوبھی فعال کردیا جائے گا۔ ڈاکٹروں ، نرسز ، پیرامیڈیکل ، اساتذہ وغیرہ کی بھرتیوں کے لئے ٹیسٹ اور انٹرویو کا عمل تقریباً مکمل ہو گیا ہے 1440خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل آئندہ مہینے تک مکمل کر دیا جائے گا۔ جس کے بعد دوسرا مرحلہ شروع کردیا جائے گا

متعلقہ عنوان :