Live Updates

محمد عابد پاکستان تحریک انصاف پشاورریجن کے سیکرٹری اطلاعات مقرر

منگل 15 مئی 2018 19:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) محمد عابد کو پاکستان تحریک انصاف پشاورریجن کا سیکرٹری اطلاعات مقررکردیا گیا ‘ جس کا باقاعدہ اعلامیہ پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن کے صدر شاہ فرمان خان نے جاری کردیا واضح رہے کہ پی کے 79 سے تعلق رکھنے والے محمد عابد گذشتہ 18سال سے پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 2000 میں یورپ کے شہر بلچیم میں دورہ کے دوران عمران خا ن کی خواہش پرپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی انکی خدمات اورقربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انکو پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور ریجن کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا اس ضمن میں سیکرٹری اطلاعات محمد عابد کا کہناہے کہ وہ پارٹی کے قیادت کے اعتمادپر پوار اترینگے اور پارٹی کیلئے دن رات محنت کرینگے انہوں نے امید ظاہر کی کہ2018 ء کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی اور عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہونگے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات