نواز شریف سے سردار ایاز صادق کی ملاقات ، انکے بیانیے کی حمایت کردی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے نواز شریف کے بیان پر ہنگامہ آرائی سے بھی آگاہ کیا

منگل مئی 19:37

نواز شریف سے سردار ایاز صادق کی ملاقات ، انکے بیانیے کی حمایت کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملاقات کی جس میں اسپیکر ایاز صادق نے بھی نواز شریف کے بیانیے کی حمایت کردی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی طرف سے نواز شریف کے بیان پر ہنگامہ آرائی سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز چوہدری منیر ہائوس میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی‘ ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال‘ قومی اسمبلی میں قانون سازی اور اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے نواز شریف کے بیان پر ہنگامہ آرائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا‘ اس ملاقات میں مریم نواز اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

اسپیکر ایاز صادق نے نواز شریف یک بیانیے کی حمایت کرتے ہوئے وہی بیانیہ اپنایا جو وزیراعظم کا تھا وزیراعظم نے بھی نواز شریف کے بیانیے کی حمایت کی تھی اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ حق اور سچ کا الم اٹھایا ہے کسی قسم کے دبائو میں آنے والا نہیں‘ اسپیکر قومی اسمبلی نے نواز شریف کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا۔