Live Updates

این اے 162سے عائشہ نذیر جٹ کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ خوش آ ئند ہے، مشتاق احمد طور

منگل 15 مئی 2018 19:37

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کا NA .162سے عائشہ نذیر جٹ کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ خوش آ ئند ہے ۔PP.229سے چوہدری سرور اور PP230سے امجد حمید چوہان سنٹرل ایگذیکٹو کمیٹی PTI کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا تو پورا پینل نا قابل شکست ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق نائب صدر ضلع وہاڑی میاں مشتاق احمد طور نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ NA.162میں محترمہ عائشہ نذیر جٹ کا کوئی متبادل موجود نہیں جو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف نے PP.229سے سابق گورنر چوری محمد سرور اور PP.230سے امجد حمید چوہان کو ٹکٹ دیا گیا تو پورا پینل ناقابل شکست ہو گا ۔میاں مشتاق احمد طور نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی مقبولت کی وجہ سے آ نے والے الیکشن میں دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے طوفان کا مقابلہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے بس کی بات نہیں رہی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات